نیوز ڈیسک (اے پی پی اردو) — اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے لیے معاہدہ کریں۔ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایشیا اور افریقا میں غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق اس بحران سے زرعی پیداوار اور متعلقہ ممالک کے کسان براہ راست متاثر ہوں گے۔


