لاہور (این این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق منسوخ ہونے والی قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔
قراقرم کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں بھی اکاموڈیٹ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کراچی ایکسپریس سولہ ڈاؤن کراچی کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ لاہور اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیرآباد اور لالہ موسیٰ روانہ ہوئی۔
لالہ موسیٰ سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کے بعض اسٹیشنز سے روانگی کے شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس چناب نگر اسٹیشن پر دوپہر ایک بجکر پینتیس منٹ پر آکر ایک بجکر سینتیس منٹ پر روانہ ہوگی۔ چنیوٹ اسٹیشن پر دوپہر ایک بجکر چونمنٹ پر آکر ایک بجکر چھپن منٹ پر روانہ ہوگی۔
چک جھمرہ اسٹیشن پر دوپہر دو بجکر تریتیس منٹ پر آکر دو بجکر چوالیس منٹ پر روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین فیصل آباد سے کراچی کے لیے سہ پہر تین بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوگی۔
گوجرہ اسٹیشن پر دوپہر چار بجکر انتیس منٹ پر آکر چار بجکر اکتیس منٹ پر روانہ ہوگی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر سہ پہر چار بجکر ترپن منٹ پر آکر چار بجکر پچپن منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔


