نیلم (نیوز ڈیسک) بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی اور ویکسینیشن مہمات کی کامیابی ناگزیر ہے۔ اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نیلم چودھری اقبال حسن نے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس آٹھمقام میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محکمہ صحت عامہ اور ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام ہونے والے اس تقریب میں ضلعی افسران اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار سجاد مغل نے کہا کہ والدین بچوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق ویکسین لگوائیں۔
ایم ایس ڈاکٹر معاذ خطیب نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کریں۔


