لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں پایا گیا ہے کہ ملک میں روایتی کنیتیں تیزی کے ساتھ ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ خان، احمد اور علی بچوں کے ٹاپ 10 ناموں میں اب سرفہرست ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1996 میں انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں میں سمتھ، جونز اور ولیمز سب سے زیادہ عام کنیت تھے۔ تین دہائیوں بعد نوزائیدہ بچوں میں سرفہرست دس کنیتیں سمتھ، خان، احمد، علی، جونز، حسین، سنگھ، ولیمز، پٹیل اور کور رہی ہیں۔
دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق خان، احمد اور علی کی مقبولیت دوگنی ہو گئی ہے۔ سنگھ اور کور کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے لڑکوں کے لیے محمد مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ مقبول نام رہا ہے۔


