انٹرنیشنل ڈیسک۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ 6 اکتوبر کو خلیج عمان میں ایران سے وابستہ ایک کشتی تباہ کی گئی۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کشتی امریکی بحریہ کے جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہورہی تھی۔
امریکی فوج کے بیان کے مطابق کشتی کو تباہ کرنے سے پہلے اس کے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ عملے کے ارکان کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے ساحل کے قریب کشتی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 ماہی گیر زخمی ہوئے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی کو مبینہ طور پر امریکی ڈرون کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔


