واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی آٹھ ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ مقدمات چیٹ جی پی ٹی سے بچوں کو نقصان پہنچنے کے الزام پر دائر کیے گئے ہیں۔
اوپن اے آئی کے خلاف یہ قانونی کارروائی آئیووا، کنساس اور امریکا کی چھ دیگر ریاستوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے باعث بچوں کو نقصان پہنچا۔
مقدمات کے متن کے مطابق یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ چیٹ بوٹ نے بچوں کو خود یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے ہیں۔


