لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) انگلینڈ اور ویلز میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں پچاس فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم آفس کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی چوری ایک منافع بخش عالمی کاروبار بن چکا ہے۔ چوری شدہ گاڑیاں ملک کے مختلف حصوں میں منتقل کی جاتی ہیں۔
گھنٹوں کے اندر گاڑیوں کے پرزے الگ کر دیے جاتے ہیں۔
چوری شدہ گاڑیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات اور جمیکا بھیجی جاتی ہے۔ تھنک ٹینک کے مطابق دو ہزار اکیس سے انشورنس کی قیمتوں میں بیاسی فیصد اضافہ ہوا ہے۔


