انٹرنیشنل ڈیسک (NNI) سنگاپور کے پرچم بردار دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز میں نشانہ بنے اور ایک جہاز ڈوب گیا۔ حوثیوں نے سعودی ہوائی اڈوں اور تیل تنصیبات پر مزید حملوں کا اعلان کر دیا ہے۔
حوثیوں نے ریاض میں آئل ریفائنری اور شاہ خالد ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
ذرائع کے مطابق ظہران شہر میں حملے سے آرامکو ہیڈ کوارٹر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ آگ پھیلنے کے بعد عمارت کی اوپر کی تین منزلیں تباہ ہو گئیں۔
سعودی دارالحکومت میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز نے ریاض کے لیے پروازوں کی معطلی 18 نومبر تک بڑھا دی ہے۔ حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب میں ٹینس ٹورنامنٹ اور فٹ بال لیگ کے تین میچز ملتوی ہو گئے۔
یمنی حکومت کے مطابق حوثیوں کی طرف سے چینی ٹیکنالوجی کے مبینہ استعمال کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے جدید ہتھیار حاصل کر لیے ہیں۔
ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔


