لاہور (این این آئی) پنجاب میں پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت دونوں محکموں کے 20 افسران تربیتی دورے پر امریکہ جائیں گے۔
امریکی ریاست ورجینیا میں 24 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام میں الیکٹرانک مانیٹرنگ اور جی پی ایس نگرانی کی تربیت دی جائے گی۔ منتخب افسران نے محکمہ داخلہ پنجاب میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی ہے۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ یہ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام امریکی محکمہ خارجہ اور ورجینیا ڈیپارٹমেন্ট آف کریکشنز کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام پر حکومتِ پنجاب پر کوئی مالی بوجھ نہیں آئے گا۔
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تربیت یافتہ افسران کو مختلف اضلاع میں سپروائزری ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔


