اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ۔۔ وزیر مملکت برائے قانون اور انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے جمعرات کو جرمن یومِ وحدت کے موقع پر استقبالیہ میں شرکت کی۔
یہ استقبالیہ پاکستان میں جرمن سفیر انینا لیپل کی طرف سے دیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔


