اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدري نے جمعہ کے روز اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس کے سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اجلاس کا مقصد پولیس افسران کو تفویض کردہ امور پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
آئی جی پی محمد سہیل چوہدري نے اجلاس کے دوران افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ امور پر ہدایات جاری کیں۔


