اسلام آباد (صورتِ حال، DESK) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان جدید تربیتی پروگراموں اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے زرعی شعبے کی جدید کاری کی جانب نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔


