নিউজ ڈیسک (صورتِ حال، DESK) — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو بنکاک میں ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی پیش رفت، مالیاتی حکمت عملی اور عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ملک میں معاشی استحکام، زر مبادلہ کے ذخائر، خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔


