فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کو 16 اکتوبر 2026 کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ حکومت نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرکے مکمل طور پر الیکٹرانک پاسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا ایک ماہ کے اندر بند کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز سے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پہلے سے جاری مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے۔ ای پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ کے ذریعے حاملِ پاسپورٹ کا بائیومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے، جس سے شناخت کی تصدیق بہتر بنانے اور جعل سازی کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔


