اسلام آباد (ایجوکیشن ڈیسک) ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اسد ثقلین نے کہا ہے کہ خصوصی بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ سفید چھڑی کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مناسب مواقع ملنے پر وہ اپنی قابلیت سے خود کو منوا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچے عام بچوں سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسد ثقلین نے زور دیا کہ انہیں آگے بڑھنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔


