لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے سہولت مرکز کے افتتاح کا منظر۔ تصویر: اے پی پی، 16 اکتوبر 2026
پشاور (صورت حال، ہیلتھ ڈیسک) لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے لیے سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بزرگ افراد کو باوقار خدمات، آسان رسائی اور ترجیحی نگہداشت میں مدد دینا ہے۔
اے پی پی کے مطابق جمعہ کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بلیو وینز کی درخواست پر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے سینئر سٹیزنز ایکٹ 2014 پر عمل درآمد کا معاملہ محکمہ صحت کے ساتھ اٹھایا تھا۔
سہولت مرکز اب فعال ہے۔ افتتاح اسپتال انتظامیہ، بلیو وینز اور معاشرتی نمائندوں کی شرکت سے ہوا۔


