نصیرآباد (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) – ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ڈسٹرکٹ جیل نصیرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی نے ان کا استقبال کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مرد و خواتین قیدیوں کے وارڈز، جیل کی ڈسپنسری اور دیگر متعلقہ حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بنیادی سہولیات، صحت و صفائی کے انتظامات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ قیدیوں کی ضروریات پوری ہوں۔


