اسلام آباد (صورت حال، انٹرنیشنل ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکی میں اچانک سیلاب سے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے جمعہ کو ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکی میں 80 سال کی شدید ترین بارشوں کے بعد سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کے عوام اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔


