لاہور (این این آئی)۔ اداکار معمر رانا نے اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر جذباتی ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ رشتہ ختم نہ ہو بلکہ صلح ہو جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ علیحدگی کے معاملات عدالت تک پہنچ چکے ہیں۔
معمر رانا نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں کچھ کاغذات پر دستخط کیے تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کون سی دستاویزات تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میری عزت ہے اور مجھے اس پر زیادہ نہیں بولنا۔ معمر رانا نے مزید کہا کہ وہ اپنے خاندان سے بہت محبت کرتے ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ صلح ہو جائے اور معاملات ٹھیک ہو جائیں۔


