بین الاقوامی ڈیسک۔ روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں خارکیف، کراماتورسک، وولین اور ریون پر شدید حملے کیے گئے ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان حملوں سے یوکرین کا بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
ملک کے ایک ملین یعنی دس لاکھ افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے پاور گرڈ کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد ملک کے توانائی کے نظام کو مفلوج کرنا ہے۔ حکام کے مطابق حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔


