اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کوئی فرد ترقی کے ثمرات سے محروم نہ رہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی اقدام شروع کر رہی ہے۔ اس جامع امدادی پیکیج کا مقصد ان خاندانوں کو غربت سے باہر نکالنا ہے۔


