کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران بارہ زخمیوں سمیت اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
ضلع غربی کے علاقے پاکستان بازار میں مقابلے کے بعد چار مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، ایف بی انڈسٹریل ایریا، پاپوش نگر، ڈیفنس اور شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی مقابلے ہوئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔


