کراچی (این این آئی) ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی مردوں اور خواتین دونوں کی تولیدی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔ محققین کے مطابق سگریٹ کے دھوئیں سے تولیدی نظام سے متعلق حیاتیاتی عمل اور جینز کی سرگرمی میں تبدیلیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنس دانوں نے چوہوں پر یہ تحقیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک شخص بانجھ پن کا سامنا کرتا ہے۔
سائنسی جریدے فرنٹیئرز میں شائع تحقیق میں چوہوں کو 12 ہفتوں تک دھوئیں کے عرق کا سامنا کروایا گیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ نتائج کو انسانوں پر لاگو کرنے کے لیے مزید مطالعات ضروری ہیں۔


