انٹرنیشنل ڈیسک (صورتِ حال، DESK) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے بھارت میں انتخابی شفافیت اور جمہوری احتساب کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے خصوصی عمل کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے بھارتی چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار پر بھی تنقید کی۔


