یورپ میں طلبہ کے احتجاجی مظاہرے پھیل کر اٹلی تک پہنچ گئے ہیں۔ اطالوی شہروں میں پولیس اور نقاب پوش مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ملک بھر میں سکولوں کی بگڑتی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ شرپسند عناصر نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم، پٹاخے اور خالی بوتلیں پھینکی ہیں۔
نقاب پوش طلبہ کو اینٹی رائٹ فورسز کے خلاف آگ بجھانے والے سلنڈر استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ ہجوم نے اس موقع پر نعرے بازی اور مظاہرین کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
یہ احتجاجی مظاہرے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فرانس اور بیلجیئم میں بھی دیکھے گئے تھے۔ ان ممالک کے طلبہ نے تعلیم کی بہتر صورتحال پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
متعدد مظاہرین نے اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسروں نے اطالوی دفاعی بجٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فنڈز تعلیمی شعبے کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
روم میں طلبہ نے وزارتِ تعلیم کی طرف مارچ کیا اور عمارت پر پٹاخے اور دھوئیں والے بم پھینکے۔


