بین الاقوامی ڈیسک۔ اسرائیل نے یمن میں حوثی جنگجوں سے متعلق انٹیلی جنس امریکا کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انٹیلی جنس کا مقصد حوثیوں کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ مقصد آبنائے باب المندب میں آزاد بحری آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی عرب نے اس سلسلے میں امریکا سے مدد طلب کی تھی۔ واشنگٹن نے یہ درخواست اسرائیل تک پہنچائی تھی۔
اسرائیل نے حوثیوں کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے سعودی عرب کو انٹیلی جنس فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔
ایک غیر ملکی ذریعے نے اس معاملے پر تفصیلات بتائیں۔ حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی نمائندوں نے یہ بات کی۔
قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یہ گفتگو کی گئی۔ اسرائیل اپنے تجربے کی بنیاد پر سعودی عرب کو انٹیلی جنس دے سکتا ہے۔


