فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا نے بتایا کہ سی پی پی اے کی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے تک پہنچ گئی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ ستمبر میں بجلی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔ ستمبر میں ڈسکوز نے 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔


