ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
جنرل سید عامر رضا کا کہنا تھا کہ دیانت داری، بہادری اور جرات قیادت کے اہم اصول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب معاملہ ہے اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہئے۔ تقریب میں مختلف کورسز کے کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا۔


