بیورو رپورٹ (لاہور DESK) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ غریب طبقات کو نعروں کے بجائے ٹھوس معاشی پالیسیوں کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر انہوں نے کہا کہ اپنا چھت، اپنا گھر اور اسکالرشپ اسکیموں سے معاونت جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں خواتین کو ہنرمندی کے پروگراموں اور بلا سود قرضوں سے خودمختار بنایا جا رہا ہے۔
دھی رانی پروگرام میں شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔ اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت اراضی غریب افراد کو 10 سال کے لیے لیز پر دی گئی ہے۔


