چاغی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ اس کامیاب آپریشن کے دوران دو مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ وہ شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو بھی نذر آتش کرتے تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ عناصر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔


