کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زمین 25 کلومیٹر گہرائی تک لرز اٹھی۔
زلزلے کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔


