فائل فوٹو
فائل فوٹو
ملتان (بزنس ڈیسک) پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حفیظ اللہ نے اعلان کیا ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس اور موسیٰ پاک ایکسپریس کو ڈیڑھ ماہ کے اندر نئے کوچز فراہم کیے جائیں گے۔
اے پی پی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلیے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ریلویز تمام ٹرینوں کو مرحلہ وار نئے کوچز فراہم کرنے پر کام کر رہا ہے۔


