مانسہرہ (نیوز ڈیسک) مانسہرہ میں ہائیکنگ سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے تین دوستوں کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کو بروقت کارروائی کے دوران محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔


