ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جیل میں قیدیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد جیل کے امور اور فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کرنا تھا۔


