نیوز ڈیسک (لاہور)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتے کے روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک کے انتقال پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


