اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ایز آف ڈوئینگ بزنس کا اجلاس اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے پلیٹ فارم پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ملک بھر میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اصلاحاتی پروگرام کو حتمی شکل دینا تھا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر، ایس آئی ایف سی کی قیادت اور ریگولیٹری ریفارم ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔


