اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وزیرِ خزانہ سے شارجہ اسلامک بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مالیاتی ذرائع اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے پاکستان میں سکوک کے اجرا میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا۔ اے پی پی کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ مالیاتی تعاون بڑھانے کے امور زیرِ غور آئے۔


