کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید اور ماحول دوست بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ نئی بسوں کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ نومبر تک کراچی پہنچ جائے گی۔
حکومت کا مقصد اس اقدام کے ذریعے شہریوں کو بہتر اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔


