اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں ماؤنٹین بائیکنگ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بائیکنگ کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز انتہائی شاندار ہیں اور بائیکنگ کا تجربہ خوشگوار رہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح آٹھ سے نو بجے تک اپنی بائیکنگ مکمل کر لیتے ہیں۔
پاکستانی پہاڑوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو شمالی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔


