لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق 34 سالہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
انہیں معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کسی محاذ آرائی میں پڑنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنے کے خواہشمند ہیں۔
بورڈ کی سطح پر سابق کپتان کی کرکٹ بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر بھی جلد میدان میں واپسی کے خواہشمند ہیں۔ محمد رضوان کے حوالے سے این سی سی آئی اے میں انکوائری چل رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان معاملات کو مثبت سطح پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔


