دبئی (اسپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ منتظمین کے مطابق 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا جبکہ فائنل 20 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کا مقابلہ ایم آئی ایمریٹس سے ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جن میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
شائقین اور خاندانوں کی سہولت کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب رکھی گئی ہیں۔ بچوں کے ٹکٹ 10 درہم سے شروع ہوں گے جبکہ بالغ افراد کے ٹکٹ 20 درہم اور فائنل کے ٹکٹ 30 درہم سے شروع ہوں گے۔


