نیوز ڈیسک (لاہور)۔ اداکارہ سیلما بلیئر کے نمائندوں نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اداکارہ کا دوران پرواز کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔
نمائندوں کے مطابق لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں پیش آنے والا یہ واقعہ ایک طبی ہنگامی صورتحال تھا۔ اس واقعے کے دوران ان پر عملے کے ارکان، ایک پولیس افسر اور ایک نرس پر حملہ کرنے کے الزامات کے تحت گرفتاری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
طویل بیان میں گرفتاری پر میڈیا کی بعض سابقہ رپورٹس کو بھی سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی جسے بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔


