لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں اپیلوں کے طویل التوا اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر رانا ثاقب منیر نے نئے تعینات ممبران کے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ بغیر حکم امتناع اپیلیں چار سال زیر التوا رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹنگ اور معطلی کے مقدمات میں ٹریبونل کے احکامات پر عملدرآمد لازمی بنایا جائے۔ چیئرمین اپیلٹ ٹریبونل میاں توقیر اسلم نے بار کی تجاویز پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرنے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب میں پاکستان ٹیکس بار کے پیٹرن رانا منیر حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔


