باغ (کشمیر ڈیسک) — آزاد کشمیر کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ باغ کا 66واں سالانہ تبلیغی اجتماع 23 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ اجتماع کی پہلی نشست کا آغاز صبح نو بجے ہوگا۔
آزاد کشمیر اور پاکستان سے جید علماء کرام اس تاریخی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
اجتماع میں مولانا فخر الاسلام، مولانا محمد سلیم اعجاز اور مصطفی حکیم سید اعجاز شاہ کاظمی شرکت کریں گے۔ انتظامیہ نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ وہ اس دینی اجتماع میں شرکت کریں۔
اجتماع کی آخری نشست میں طلبہ کی دستاربندی کی جائے گی۔


