انٹرنیشنل ڈیسک۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہندو پوجا کی تقریب کے دوران ہجوم میں اضافے کے باعث بھگدڑ مچنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کی شام 17 اکتوبر کو شمالی کولکتہ میں درگا پوجا کی تقریب کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ بارش شروع ہونے پر پنڈال کے باہر انتظار کرنے والا ہجوم آگے بڑھا اور چند افراد سڑک پر گر گئے۔
حادثے کے بعد کم از کم 25 افراد کو تشویش ناک حالت میں کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


