انٹرنیشنل ڈیسک۔ بھارت کی ریاست ہریانہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر جانے والی مسافر بس کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بس دہلی سے سرینگر جا رہی تھی اور اس میں تقریبا چالیس مسافر سوار تھے۔ بس ایک ڈھابے پر رکی ہوئی تھی جب نامعلوم افراد کے ایک گروہ نے کشمیری ڈرائیور کو گالیاں دیں۔
اس حملے کے نتیجے میں بس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسٹار ورلڈ وینچرز نے واقعے کی تصدیق کی کہ دہلی سے سرینگر جانے والی ان کی بس پر ہریانہ میں حملہ کیا گیا۔
یہ واقعہ بھارت میں کشمیریوں کے لیے غیر محفوظ ماحول اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے سے باہر سفر کرنے والے کشمیریوں کو ہندوتوا عناصر کی جانب سے ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس قسم کے حملوں کے باوجود حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر کشمیری عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔


