جموں (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع سانبہ میں صنعتی پارک کے لیے 671 کنال اراضی مختص کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اراضی محکمہ صنعت و تجارت کو منتقل کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بھارت اودیوگک وکاس یوجنا اسکیم کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔
کشمیر بین الاقوامی طور پر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ اس کی حتمی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت طے ہونا باقی ہے۔
تنقید کرنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ اگست 2019 کے بعد اراضی کی تخصیص کا مقصد آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ تازہ ترین منظوری سے مقامی لوگوں کے اراضی حقوق پر خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔


