لاہور بیورو (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور تعطیل کے باوجود دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 261 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بلند ہے۔
اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 451 تک پہنچ گیا جبکہ گلبرگ ٹو میں 418 اور برکی روڈ میں فضائی آلودگی کی شرح 288 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پیراگون سٹی میں 278 اور ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 244 تک جا پہنچی۔
ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اے کیو آئی 232، چمن پارک میں 229 اور عسکری ٹین میں 215 ریکارڈ کیا گیا۔ بیدیاں روڈ پر بھی فضائی آلودگی کی شرح 200 ریکارڈ کی گئی ہے۔


