فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو سیال 2026ء کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ عالمی نمائش 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 37 پاکستانی کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔


