فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1,372 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے پر آ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 4,165 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کم ہو کر 6,175 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کم ہو کر 5,294 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.81 ڈالر کم ہو کر 56.97 ڈالر فی اونس رہی۔


